۔ (۲۱۱۳) عَنِ الْأَ غَرِّ أَبِیْ مُسْلِمٍ قَالَ: أَشْہَدُ عَلٰی أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ وَأَبِیْ سَعِیْدٍ رضی اللہ عنہما أَنَّہُمَا شَہِدَا عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ یُمْھِلُ حَتّٰییَذْھَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ، ثُمَّ یَہْبِطُ فَیَقُوْلُ ھَلْ مِنْ دَاعٍ فَیُسْتَجَابَ لَہُ ھَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَیُغْفَرَلَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۹۶۲)
سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ تاخیر کرتا ہے، حتی کہ رات کا تہائی حصہ ختم ہوجاتا ہے، پھر وہ اترکر کہتا ہے کہ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ اس کی دعاقبول کی جائے، کیا کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ اسے بخش دیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2113)