۔ (۲۱۱۶) عَنْ أَبِیْ مُسْلِمٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ : أَیُّ قِیَامِ اللَّیْلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ أَبُوْ ذَرٍّ: سَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَمَا سَأَلْتَنِیْ،یَشُکُّ عَوْفٌ فَقَالَ: ((جَوْفُ اللَّیْلِ الْغَابِرُ أَوْ نِصْفُ اللَّیْلِ، وَقَلِیْلٌفَاعِلُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۸۸)
ابو مسلم کہتے ہیں: میں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے کہا: رات کا کون سا قیام افضل ہے؟ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جیسے تو نے مجھ سے سوال کیا ہے، ایسے ہی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات کے آخری ایک تہائی حصے کو یا نصف رات کو قیام کر، بہرحال ایسا عمل کرنے والے لوگ کم ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2116)