۔ (۲۱۱۷) عَنْ عَمْرِوبْنِ عَبَسَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((صَلَاۃُ اللَّیْلِ مَثْنٰی مَثْنٰی، وَجَوْفُ اللَّیْلِ الْآخِرُ أَجْوَبُہُ دَعْوَۃً۔)) قُلْتُ: أَوْجَبُہُ؟ قَالَ: (لَا، بَلْ أَجْوَبُہُ۔)) یَعْنِی بِذَالِکَ الإِْ جَابَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۷۶)
سیدناعمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور رات کے آخری (ایک تہائی) حصے میں دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔ میں نے کہا: کیا اس حصے میں دعا کرنا واجب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، نہیں، (میں کہہ رہا ہوں کہ) دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد قبولیت تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2117)