۔ (۲۱۱۸) عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ثَلَاثَۃٌیَضْحَکُ
اللّٰہُ إِلَیْہِمْ، اَلرَّجُلُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِیُصَلِّیْ، وَالْقَوْمُ إِذَا صَفُّوْا لِلصَّلَاۃِ، وَالْقَوْمُ إِذَا صَفُّوْا لِلْقِتَالٍ)) (مسند احمد: ۱۱۷۸۳)
سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تین آدمیوں کی طرف دیکھ کر ہنستا ہے: (۱) جو آدمی رات کو اٹھ کر نماز پڑھتا ہے، (۲) جب لوگ نماز کے لیے صفیں بنا تے ہیں اور (۳)جب لوگ لڑائی کے لئے صفیں بناتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2118)