۔ (۲۱۳۰) ( وَمِنْ طَرِیقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: قُمْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَقَرأَ السَّبْعَ الطُّوَلَ فِیْ سَبْعِ رَکَعَاتٍ وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَالَ: ((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ)) ثُمَّ قَالَ: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ذِی الْمَلَکُوتِ وَالْجَبَرُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظْمَۃِ)) وَکَانَ رُکُوْعُہٗمِثْلَقِیَامِہِ، وَسُجُوْدُہٗمِثْلَرُکُوْعِہٖ،فَانْصَرَفَوَقَدْکَادَتْتَنْکَسِرُرِجْلَایَ۔ (مسند احمد: ۲۳۶۸۹)
۔ (تیسری سند)میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ قیام کیا، آپ نے سات رکعات میں سات لمبی سورتوں کی تلاوت کی، جب آپ رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تھے تو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ)) کہتے، اس کے بعد یہ پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ذِی الْمَلَکُوتِ وَالْجَبَرُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظْمَۃِ اور آپ کارکوع آپ کے قیام کے برابر اور آپ کا سجدہ رکوع کے برابر تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہوئے تو ایسا لگتا تھا کہ میری ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2130)