۔ (۲۱۳۱) عَنْ رَبِیْعَۃَ الْجُرَشِیِّ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا فَقُلْتُ: مَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ وَبِمَ کَانَ یَسْتَفْتِحُ؟ قَالَتْ: کَانَ یُکَبِّرُ عَشْرًا وَیُسَبِّحُ عَشْرًا وَیُہَلِّلُ عَشْرًا وَیَسْتَغْفِرُ عَشْرًا، وَیَقُولُ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ عَشْرًا، وَیَقُوْلُ اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الضِّیْقِیَوْمَ الْحِسَابِ عَشْرًا۔ (مسند احمد: ۲۵۶۱۵)
ربیعہ جرشی کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو قیام کرتے تو کیا کہا کرتے تھے اور کس سے نماز شروع کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ دس دفعہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، دس دفعہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، دس دفعہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ اور دس دفعہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ، دس مرتبہ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ اور دس مرتبہ اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الضِّیْقِیَوْمَ الْحِسَابِ کہتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2131)