۔ (۲۱۳۵) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِیْ قَیْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ کَیْفَ کَانَ نَوْمُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْجَنَابَۃِ، أَیَغْتَسِلُ قَبْلَ أَنْ یَّنَامَ؟ فَقَالَتْ: کُلَّ ذَالِکَ قَدْ کَانَ یَفْعَلُ، رُبَمَا اِغْتَسَلَ فَنَامَ وَرُبَمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ، قَالَ: قُلْتُ لَھَا: کَیْفَ کَانَتْ قِرَائَ ۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ اللَّیْلِ أَیَجْہَرُ أَمْ یُسِرُّ؟ قَالَتْ: کُلَّ ذَالِکَ قَدْ کَانَ یَفْعَلُ، وَرُبَمَا جَہَرَ وَرُبَمَا أَسَرَّ ۔ (مسند احمد: ۲۵۶۷۵)
عبد اللہ بن ابی قیس کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جنابت کی حالت میں سونا کیسے ہوتا تھا؟ کیا آپ سونے سے پہلے غسل کرتے؟ انہوں نے کہا: آپ اس طرح کرتے تھے کہ بسا اوقات غسل کر کے سو جاتے اور بسا اوقات وضو کر کے سو جاتے۔ میں نے ان سے پھر کہا: رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراء ت کیسے ہوتی تھی؟ کیا آپ بلند آواز سے قراء ت کرتے تھے یا آہستہ آواز سے؟ انہوں نے کہا: آپ دونوں طرح کرتے تھے، بسا اوقات بآواز بلند قراء ت کرتے تھے اور کبھی کبھار پست آواز میں کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2135)