۔ (۲۱۵۶) (وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنِ الْمُطَّلِبِ ابْنِ رَبِیْعَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((صَلَاۃُ اللَّیْلِ مَثْنٰی مَثْنٰی، وَإِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمْ فَلْیَتَشَھَّدْ فِی کُلِّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ لْیُلْحِفْ فِی الْمَسْأَلَۃِ، ثُمَّ إِذَا دَعَا فَلْیَتَسَاکَنْ وَلْیَتَبَئَّسْ وَلْیَتَضَعَّفْ فَمَنْ لَمْ یَفْعَلْ ذَالِکَ فَذَاکَ الْخِدَاجُ أَوْ کَاالْخِدَاجِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۶۶۷)
۔ (دوسری سند)سیدنا مطلب بن ربیعہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعتیں ہے اور جب تم میںسے کوئی نماز پڑھے تو ہر دو رکعتوں کے بعد تشہد کے لیے بیٹھے، پھر وہ اصرار کے ساتھ مانگنے، پھر جب دعا کرے تو مسکینی ہے ظاہر کرے، تنگی کی حالت بنا لے اور کمزوری کا اظہار کرے، جو اس طرح نہیں کرے گا، تو وہ ناقص ہے یا ناقص کی طرح ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2156)