۔ (۲۱۵۸) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّیْ بِاللَّیْلِ فَلْیَبْدَ أْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ فَلْیَفَتَتِحْ صَلَاتَہٗ) بِرَکْعَتَیْنِ خَفِیَفَتَیْنِ)) (مسند احمد: ۷۱۷۶)
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی رات کو نماز پڑھنے لگے تو وہ ہلکی پھلکی دو رکعتوں کے ساتھ اپنے قیام کی ابتدا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2158)