۔ (۲۱۵۹) عَنْ شُرَحْبِیْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ فِیْ قِصَّۃِ رُجُوْعِہِمْ مِنْ غَزْوَۃِ الْحُدَیْبِیَّۃِ قَالَ: ثُمَّ أَخَدْتُ بِزِمَامِ
نَاقَتِہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَنَخْتُہَا، فَقَامَ فَصَلّٰی الْعَتَمَۃَ وَجَابِرٌ فِیْمَا ذَکَرَ إِلٰی جَنْبِہِ ثُمَّ صَلَّی بَعْدَھَا ثَلَاثَ عَشْرَۃَ سَجْدَۃً۔ (مسند احمد: ۱۵۱۳۰)
سیدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ ، جو کہ غزوہ حدیبیہ سے واپسی کا واقعہ بیان کر رہے ہیں، کہتے ہیں؛ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل پکڑ لی اور اسے بٹھا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور نمازِ عشاء ادا کی۔ اس وقت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیرہ رکعت نماز پڑھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2159)