۔ (۲۱۶۰) عَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: کُنْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ سَفَرٍ، فَرَمَقْتُ صَلَاتَہُ لَیْلَۃً، فَصَلّٰی الْعِشَائَ الْآخِرَۃَ ثُمَّ نَامَ، فَلَمَّا کَانَ نِصْفُ اللَّیْلِ اسْتَیْقَظَ فَتَلَا الْآیَاتِ الْعَشْرَ، آخِرَ سُورَۃِ آلِ عِمْرَانَ، ثُمَّ تَسَوَّکَ ثُمَّ تَوَ ضَّأَ ثُمَّ قَالَ: فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ، فَلَا أَدْرِی أَقِیَامُہُ أَمْ رُکُوعُہُ أَمْ سُجُودُہُ أَطْوَلُ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَامَ، ثُمَّ لَمْ یَزَلْیَفْعَلُ کَمَا یَفْعَلُ أَوَّلَ مَرَّۃٍ حَتّٰی صَلّٰی إِحْدٰی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً۔ (مسند احمد:۲۳۰۴۰ )
سیدناصفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، میں نے رات کے وقت آپ کی نماز پر نگاہ رکھی، آپ نے نمازِ عشاء پڑھی اور سوگئے، جب نصف رات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوئے اور سورۂ آل عمران کی آخری دس آیات تلاوت کیں، پھر مسواک کر کے وضو کیا اور دو رکعتیں پڑھیں، میں نہیں جانتا کہ ان میں آپ کا قیام زیادہ طویل تھا یا رکوع یا سجدہ، پھر آپ نماز سے فارغ ہو کر سوگئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بار بار بیدار ہوتے رہے اور پہلی مرتبہ کی طرح عمل کرتے رہے، یہاں تک کہ کل گیارہ رکعتیں ہو گئیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2160)