۔ (۲۱۶۲) عَنْ یَعْلَی بْنِ مَمْلَکٍ قَالَ: سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَۃَ رضی اللہ عنہا عَنْ صَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِاللَّیْلِ وَقِرَائَتِہِ، فَقَالَتْ: مَالَکُمْ وَلِصَلَاتِہِ وَلِقِرَائَ تِہِ، کَانَ یُصَلِّیْ قَدْرَ مَایَنَامُ، وَیَنَامُ قَدْرَ مَا یُصَلِّی، وَإِذَا ھِیَ تَنْعَتُ قِرَائَ ۃً مُفَسَّرَۃً حَرْفًا حَرْفًا۔ (مسند احمد: ۲۷۰۹۹)
یعلی بن مملک کہتے ہیں: میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز اور قراء ت کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: تمہارا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز اور قراء ت سے کیا تعلق ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جتنا سوتے تھے، اتنی نماز پڑھتے اور جتنی نماز پڑھتے تھے، اتنا سوتے تھے، پھر وہ آپ کی قراء ت کی کیفیت بیان کر رہی تھیں کہ وہ ایک ایک حرف کے لحاظ سے بالکل واضح ہوتی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2162)