۔ (۲۱۶۶) عَنْ حُمَیْدٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ رضی اللہ عنہ عَنْ صَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ اللَّیْلِ، فَقَالَ: مَاکُنَّا نَشَائُ أَنْ نَرَاہُ مِنَ اللَّیْلِ مُصَلِّیًا إِلاَّ رَأَیْنَاہُ وَمَا کُنَّا نَشَائُ أَنْ نَرَاہُ قَائِمًا إِلاَّ رَأَیْنَاہُ وَکَانَ یَصُوْمُ مِنَ الشَّہْرِ حَتّٰی نَقُوْلَ لَایُفْطِرُ مِنْہُ شَیْئًا وَیُفْطِرُ حَتّٰی نَقُوْلُ لَا یَصُوْمُ مِنْہُ شَیْئًا ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۳۵)
حمید کہتے ہیں: سیدناانس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں سوال کیا گیا، انہوں نے کہا: ہم نہیں چاہتے تھے کہ رات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھیں، مگر ہم آپ کو ایسے ہی دیکھ لیتے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ ہم آپ کو سویا ہوا دیکھیں مگر ہم آپ کو ایسےبھی دیکھ لیتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مہینہ میں اتنے روزے رکھنا شروع کر دیتے کہ ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ کا کوئی روزہ ترک نہیں کریں گے، لیکن پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے ترک کرنا شروع کرتے تو ہم کہتے کہ اب اس ماہ کا کوئی روزہ نہیں رکھیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2166)