۔ (۲۱۷۸) عَنْ أَبِیْ تَمِیْمٍ الْجَیْشَانِیِّ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ خَطَبَ النَّاسَ یَوْمَ جُمُعَۃٍ فَقَالَ: إِنَّ أَبَا بَصَرَۃَ حَدَّثَنِیْ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ زَادَکُمْ صَلَاۃً وَھِیَ الْوِتْرُ، فَصَلُّوْھَا فِیْمَا بَیْنَصَلَاۃِ الْعِشَائِ إِلٰی صَلَاۃِ الْفَجْرِ۔)) قَالَ أَبُوْ تَمِیْمٍ: فَأَخَذَ بِیَدِیْ أَبُوْذَرٍّ فَسَارَ فِی الْمَسْجِدِ إِلٰی أَبِی بَصْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، فَقَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ مَا قَالَ عَمْرٌو؟ قَالَ أَبُوْبَصْرَۃَ: أَنَا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۴۳۵۲)
ابو تمیم جیشانی سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دیا اور کہا: سیدنا ابو بصرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک نماز اور دی ہے اور وہ وتر ہے،تم اس کو نمازِ عشاء اور نمازِ فجر کے درمیانےوقت میں ادا کیا کرو۔ ابو تمیم کہتے ہیں: سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مسجد میں سیدنا ابو بصرۃ رضی اللہ عنہ کی طرف گئے اور ان سے کہا: جو بات سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کیا آپ نے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے، انھوں نے کہا: ہاں، میں نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2178)