۔ (۲۱۸۰) عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ ضِفْتُ عُمَرَ رضی اللہ عنہ فَتَنَاوَلَ امْرَأَتَہُ فَضَرَبَہَا وَقَالَ: یَا أَشْعَثُ! اِحْفَظْ عَنِّیْ ثَلَاثًا، حَفِظْتُہُنَّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : لَاتَسْأَلِ الرَّجُلَ فِیْمَ ضَرَبَ امْرَأَتَہُ وَلَا تَنَمْ إِلاَّ عَلٰی وِتْرٍ وَنَسِیْتُ الثَّالثَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۲۲)
اشعث بن قیس کہتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا، پہلے تو انہوں نے اپنی بیوی کو پکڑ کر مارا اور پھر کہا: اے اشعث! تین چیزیں مجھ سے یاد کرلو، میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یاد کی تھیں، آدمی سے یہ سوال مت کرو کہ اس نے اپنی بیوی کو کیوں مارا ہے، وتر ادا کیے بغیر نہ سوؤ اور تیسری بات میں بھول گیا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2180)