۔ (۲۱۸۵) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لِأَبِیْ بَکْرٍ: ((مَتٰی تُوْتِرُ؟)) قَالَ: أَوَّلَ اللَّیْلِ بَعْدَ الْعَتَمَۃِ، قَالَ: ((فَأَنْتَ یَاعُمَرُ؟)) قَالَ: آخِرَ اللَّیْلِ، قَالَ: ((أَمَّا أَنْتَ یَا أَبَابَکْرٍ! فَأَخَذْتَ بِالثِّقَۃِ وَأَمَّا أَنْتَ یَاعُمَرُ! فَأَخَذْتَ بِالْقُوَّۃِ)) (مسند احمد: ۱۴۳۷۴)
سیدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم کب وتر پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: رات کے شروع میں ہی عشاء کی نماز کے بعد، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! تم کب پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: رات کے آخر میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! تم نے احتیاط کو اور اے عمر! تم نے قوت کواختیار کیاہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2185)