۔ (۲۱۸۶) عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رضی اللہ عنہ کَانَ یَقُوْلُ: مَنْ صَلّٰی بِاللَّیْلٍ فَلْیَجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِہِ وِتْرًا، فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَمَرَ بِذَالِکَ، فَإِذَا کَانَ الْفَجْرُ فَقَدْ ذَھَبَتْ کُلُّ صَلَاۃِ اللَّیْلٍ وَالْوِتْرُ، فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((أَوْتِرُوْا قَبْلَ الْفَجْرِ)) (مسند احمد: ۶۳۷۲)
جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ جو رات کو نماز پڑھے وہ آخر میں وتر پڑھا کرے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی حکم دیا ہے، اور جب فجر ہوگئی تورات کی ساری نماز اور وتر (کا وقت) ختم ہوگیا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فجر سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2186)