۔ (۲۲۰)۔عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ سُئِلَ أَوْ قِیْلَ لَہُ: أَیُعْرَفُ أَہْلُ النَّارِ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ؟ فَقَالَ: ((نَعَمْ۔)) قَالَ: فَلِمَ یَعْمَلُ الْعَامِلُوْنَ؟ قَالَ: ((یَعْمَلُ کُلٌّ لِمَا خُلِقَ لَہُ أَوْ لِمَا یُسِّرَ لَہُ۔)) (مسند أحمد:
۲۰۰۷۳)
سیدنا عمران بن حصین ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا ہے کہ کیا جہنمیوں کو جنتیوں سے پہچان لیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ انھوں نے کہا: تو پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر کوئی وہی عمل کر رہا ہے، جس کے لیے اس کو پیدا کیا گیا یا جو اس کے لیے آسان کر دیا گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(220)