۔ (۲۲۰۱) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَ تَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّیَ مِنَ اللَّیْلِ؟ قَالَ: ((یُصَلِّی أَحَدُکُمْ مَثْنٰی مَثْنٰی فَإِذَا خَشِیَ الصُّبْحَ صَلّٰی وَاحِدَۃً فَأَوْتَرَتْ لَہُ مَا قَدْ صَلّٰی مِنَ اللَّیْلِ۔)) (مسند احمد: ۴۴۹۲)
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں رات کو کیسے نماز پڑھنے کا حکم دیںگے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی دو دو رکعت کر کے نماز پڑھتا رہے، جب صبح طلوع ہونے سے ڈرے تو ایک رکعت پڑھ لے، یہ ایک رکعت اس کی رات کو پڑھی ہوئی نماز کو طاق کر دے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2201)