۔ (۲۲۰۹) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃًیُوْتِرُ بَخَمْسٍ وَلَا یَجْلِسُ إِلاَّ فِی الْخَامِسَۃِ فَیُسَلِّمُ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۴۳)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کوتیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے، ان میں پانچ رکعت نمازِ وتر ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یہ پانچ رکعتیں اکٹھی ادا کرتے) اور پانچویں کے بعد تشہد کے لیے بیٹھتے اور پھر سلام پھیرتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2209)