۔ (۲۲۱۵) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِیْ قَیْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ بِکَمْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُوْتِرُ؟ قَالَتْ: بِأَرْبَعٍ وَثَلَاثٍ وَسِتٍّ وَثَلَاثٍ، وَثَمَانٍ وَثَلَاثٍ، وَعَشْرَۃٍ وَثَلَاثٍ، وَلَمْ یَکُنْیُوْتِرُ بِأَکْثَرَ مِنَ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ، وَلَا أَنْقَصَ مِنْ سَبِعٍ وَکَانَ لَایَدَعُ رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۵۶۷۴)
عبداللہ بن ابی قیس کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتنے وتر پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: چار اور تین، چھ اور تین، دس اورتین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیرہ سے زیادہ اور سات سے کم وتر نہیں پڑھتے تھے اور آپ (فجر سے پہلے) دو رکعتیں نہیں چھوڑتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2215)