۔ (۲۲۳۳) حدثنا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِی ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ثَنَا مَالِکُ عَنِ الزُّھْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ أَنْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَأْمُرُ بِقِیَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَأْمُرَ فِیْہِ بِعَزِیْمَۃٍ وَکَانَ یَقُوْلُ: ((مَنْ قَامَ رَمَضَانَ اِیْمَاناً وَاحْتِسَاباً غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۸۵۵)۔
ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان میں قیام کرنے کا حکم دیتے تھے، لیکن وہ یہ حکم وجوب کے ساتھ نہیں دیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرمایاکرتے تھے: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا، اس کے گذشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2233)