۔ (۲۲۳۴) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ رضی اللہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ فَرَضَ صِیَامَ رَمَضَانَ وَسَنَنْتُ قِیَامَہُ، فَمَنْ صَامَہُ وَقَامَہُ اِحْتِسَابًا خَرَجَ مِنَ الذُّنُوْبِ کَیَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۰)
سیّدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزے فرض کیے اور میں نے اس کے قیام کو سنت (بنادیا ہے)، پس جس نے ثواب کے حصول کے لیے اس کے روزے رکھے اور اس کا قیام کیا، وہ گناہوں سے ایسے نکل آئے گا، جیسے آج اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2234)