Blog
Books



۔ (۲۲۴۵) عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا عَنْ صَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی رَمَضَانَ فَقَالَتْ: مَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَزِیْدُ فِی رَمَضَانَ وَلَا فِی غَیْرِہِ علی اِحْدٰی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً، یُصَلِّی أَرْبَعًا فَـلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِھِنَّ، ثُمَّ یُصَلِّی أَرْبَعًا فَـلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِھِنَّ ثُمَّ یُصَلِّی ثَـلَاثًا۔ قَالَتْ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! تَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوْتِرَ؟ قَالَ: ((یَا عَائِشَۃُ! اِنَّہُ أَوْ اِنِّی تَنَامُ عَیْنَایَ وَلَا یَنَامُ قَلْبِی۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۷۴)
ابوسلمۃ بن عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رمضان میں نماز کے متعلق سوال کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نماز نہیں پڑھتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چار رکعتیں پڑھتے،پس تو ان کی خوبصورتی اور لمبائی کے بارے میں سوال نہ کر، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چار رکعتیں پڑھتے، پر تو ان کی خوبصورتی اور لمبائی کے بارے میں کچھ نہ پوچھ، پھر تین رکعتیں پڑھتے۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا:اے اللہ کے رسول! کیاآپ وتر پڑھنے سے پہلے سوتے ہیں؟آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عائشہ!بے شک میری آنکھیں سوتی ہیں، لیکن میرا دل نہیں سوتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2245)
Background
Arabic

Urdu

English