Blog
Books



۔ (۲۲۴۶) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا : أَیْ أُمَّہْ! أَخْبِرِیْنِی عَنْ صَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ قَالَتْ: کَانَتْ صَلَاتُہُ فِی رَمَضَانَ وَغَیْرِہِ سَوَائً، ثَـلَاثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً فِیْہَا رَکْعَتَا الْفَجْرِ۔ قُلْتُ: فَأَخْبِرِیْنِی عَنْ صِیَامِہِ، قَالَتْ: کَانَ یَصُوْمُ حَتّٰی نَقُوْلَ قَدْ صَامَ وَیُفْطِرُ حَتّٰی نَقُوْلَ قَدْ أَفْطَرَ وَمَا رَأَیْتُہُ صَامَ شَہْرًا أَکْثَرَ مِنْ صِیَامِہِ فِی شَعْبَانَ کَانَ یَصُوْمُہُ اِلَّا قَلِیْلًا۔ (مسند احمد: ۲۴۶۱۷)
ابوسلمہ بن عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے پوچھا: اماں جی! مجھے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز کے بارے میں بتلائیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہو یا غیر رمضان آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز تیرہ رکعات ہوتی تھی ، ان میں دو رکعتیں فجر کی سنتیں ہوتی تھیں۔ میں نے کہا: مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے روزوں کے بارے میں بتائیے۔ انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (مسلسل) روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیشہ روزے رکھیں گے، لیکن پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (تسلسل کے ساتھ) روزے ترک کرنے لگ جاتے، یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم روزے ترک کر دیں گے۔ اور میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کسی مہینے میں اتنی کثرت سے روزے رکھتے نہیں دیکھا جتنا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شعبان میں رکھتے تھے۔بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ سارے شعبان کے روزے رکھتے تھے، سوائے تھوڑے دنوں کے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2246)
Background
Arabic

Urdu

English