Blog
Books



۔ (۲۲۵۳) عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أَوْ صَانِی خَلِیْلِی أَبُو الْقَاسِمِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِثَـلَاثٍ لَا أَدَعُہُنَّ لِشَیْئٍ أَوْصَانِی بِثَـلَاثَۃِ أَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَھْر، وَأَنْ لَّا أَنَامَ اِلَّا عَلٰی وِتْرٍ وَسُبْحَۃِ الضُّحٰی فِی الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ۔ (مسند احمد: ۲۸۰۲۹)
سیّدنا ابوالدرداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل ابوالقاسم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے تین چیزوں کی وصیت کی، میں ان کو کسی وجہ سے نہیں چھوڑوں گا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے نصیحت کی کہ میں ہر مہینے میں تین دن روزے رکھوں، وتر کی نماز پڑھ کر ہی سوؤں، اور سفر و حضر میں چاشت کی نماز ادا کروں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2253)
Background
Arabic

Urdu

English