ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس لہسن اور پیاز كا ذكر كیا گیا ، پوچھا گیا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان میں لہسن زیادہ تیز ہے كیا آپ اسے حرام قراردیتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے كھاؤ اور تم میں سے جو شخص اسے كھائے وہ اس مسجد كے قریب نہ آئے، جب تك اس كی بو ختم نہ ہو جائے
Silsila Sahih, Hadith(2261)