۔ (۲۲۶۵) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ قَالَ: رَاٰی أَبُو بَکْرَۃَ رضی اللہ عنہ نَاسًا یُصَلُّوْنَ الْضُّحٰی، فَقَالَ اِنَّہُمْ لَیُصَلُّوْنَ صَلَاۃً مَا صَلَّاھَا رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَلَا عَامَّۃُ أَصْحَابِہِE۔ (مسند احمد: ۲۰۷۳۴)
سیّدنا عبد الرحمن بن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ سیّدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر کہا: بے شک یہ لوگ ایسی نماز پڑھ رہے ہیں جو نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھی اورنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عام صحابہ نے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2265)