۔ (۲۲۸۰) عَنْ أَبِی سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، فَدَخَلَ أَعْرَابِیٌّ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی الْمِنْبَرِ فَجَلَسَ الْأَعْرَابِیُّ فِی آخِرِ النَّاسِ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((أَرَکَعْتَ رَکْعَتَیْنِ؟)) قَالَ: لَا، قَالَ: فَأَمَرَہُ، فَأَتَی الرَّحَبَۃَ الَّتِی عِنْدَ الْمِنْبَرِ فَرَکَعَ رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۱۶۹۲)
سیّدناابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم جمعہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ایک بدو(مسجد میں) داخل ہوا اور لوگوں کے پیچھے بیٹھ گیا، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا تو نے دو رکعتیں پڑھی ہیں؟ اس نے کہا: نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم دیا، پس وہ منبر کے پاس خالی جگہ پرآیا اور دو رکعتیں پڑھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2280)