Blog
Books



۔ (۲۲۸۴) عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ صَاحِبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لَہُ: أُکْتُمِ الْخِطْبَۃَ ثُمَّ تَوَضَّأْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَکَ وَصَلِّ مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَکَ ثُمَّ احْمَدْ رَبَّکَ وَمَجِّدْہُ ثُمَّ قُل: اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، أَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ، فَاِنْ رَأَیْتَ لِیْ فِی فُلَانَۃَ تُسَمِّیْہَا بِاسْمِہَا خَیْراً فِی دِیْنِی وَدُنْیَایَ وَآخِرَتِی وَاِنْ کَانَ غَیْرُھَا خَیْراً لِی مِنْہَا فِی دِیْنِی وَدُنْیَایَ وَآخِرَتِی فَاقْضِ لِیْ بِہَا أَوْ قَالَ فَاقْدُرْھَا لِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۹۴)
صحابی رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ابوایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا: جب تو کسی لڑکی سے نکاح کا ارادہ کرے تو اپنی منگنی کا (اپنے دل میں) خیال کر، پھر اچھی طرح وضو کراور اتنی نماز پڑھ جو اللہ تعالیٰ نے تیرے مقدر میں لکھی،پھر اپنے رب کی حمد اور بزرگی بیان کر، پھر یہ دعا پڑھ: اے اللہ! بے شک تو قدرت رکھتا ہے، میں قدرت نہیں رکھتا اور توجانتا ہے ،میں نہیں جانتا، بلکہ توں تو غیبوں کو جاننے والا ہے، اگر تو فلاں عورت (نام بھی لے) کو میرے لیے میرے دین، دنیا اورآخرت کے معاملے میں بہتر سمجھتا ہے ( تو اس کو میرے مقدر میں کردے)اور اگر اس کے علاوہ ( کسی اور عورت کو) میرے لیے میرے دین ،دنیا اور آخرت کے معاملے میں بہتر سمجھتا ہے، تو میرے حق میں اس کا فیصلہ کردے اور اس کو میرے مقدر میں کردے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2284)
Background
Arabic

Urdu

English