۔ (۲۲۸۶) وَعَنْہُ أَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ خَارِجٍ یَخْرُجُ یَعْنِی مِنْ بَیْتِہِ اِلَّا بِبَابِہِ رَایَتَانِ، رَایَۃٌ بِیَدِ مَلَکٍ، وَرَایَۃٌ بِیَدِ شَیْطَانٍ، فَاِنْ خَرَجَ لِمَا یُحِبُّ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ اِتَّبعَہُ الْمَلَکُ بِرَایَتِہِ فَلَمْ یَزَلْ تَحْتَ رَایَۃِ الْمَلَکِ حَتّٰی یَرْجِعَ اِلٰی بَیْتِہِ، وَاِنْ خَرَجَ لِمَا یُسْخِطُ اللّٰہَ اِتَّبَعَہُ الشَّیْطَانُ بِرَایَتِہِ فَلَمْ یَزَلْ تَحْتَ رَایَۃِ الشَّیْطَانِ حَتّٰی یَرْجِعَ اِلٰی بَیْتِہِ۔)) (مسند احمد: ۸۲۶۹)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہے کوئی نکلنے والا، جو اپنے گھر سے نکلتا ہے، مگر اس کے دروازے پر دو جھنڈے ہوتے ہیں، ایک جھنڈا فرشتے کے ہاتھ میں ہو تا ہے اور ایک شیطان کے ہاتھ میں، اگر وہ شخص اللہ کے پسندیدہ کام کے لیے نکلتا ہے تو فرشتہ اپنا جھنڈا لے کر اس کے پیچھے چل پڑتا ہے اور وہ شخص فرشتے کے جھنڈے کے نیچے رہتاہے یہاں تک کہ گھر واپس آ جاتا ہے اور اگر وہ ایسے کام کے لیے نکلتا ہے جو اللہ کو ناراض کرتا ہے، تو اس کے پیچھے شیطان اپنا جھنڈا لے کر چل پڑتا ہے اور وہ شخص شیطان کے جھنڈے کے نیچے ہی رہتا ہے یہاں تک وہ گھر واپس لوٹ آتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2286)