۔ (۲۲۸۸) عَنْ سُہَیْلِ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا سَافَرْتُمْ فِی الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الْاِبِلَ حَظَّہَا، وَاِذَا سَافَرْتُمْ فِی الْجَدْبِ فَأَسْرِعُوا السَّیْرَ، وَاِذَا أَرَدْتُمُ التَّعْرِیْسَ فَتَنَکَّبُو الطَّرِیْقَ۔))ی (مسند احمد: ۸۴۲۳)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم سبزہ زاروںمیں سفر کرو تو اونٹوں کو ان کا حق دیا کرو اور جب تم خشک زمین پر سفر کرو تو تیزی کے ساتھ چلا کرو اور جب تم رات کے آخر میں پڑائو ڈالنے کا ارادہ کرو تو راستے سے اتر کر ایک طرف پڑاؤ کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2288)