۔ (۲۲۹۵) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُرِیْدُ سَفَراً فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَوْصِنِی، قَالَ: ((أُوْصِیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ وَالتَّکْبِیرِ عَلٰی کُلِّ شَرَفٍ۔)) فَلَمَّا وَلَّی الرَّجُلُ قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَللّٰہُمَّ ازْوِ لَہُ الْأَرْضَ وَھَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ۔)) (مسند احمد: ۱۰۱۶۸)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، جو سفر کا ارادہ رکھتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھ کو کوئی وصیت فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے اللہ سے ڈرانے کی اور ہر اونچی جگہ پر چڑھتے وقت اللہ اکبر کہنے کی وصیت کرتاہوں۔ جب وہ آدمی واپس جانے کے لیے پلٹا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس شخص کے لیے زمین کو لپیٹ دے (یعنی اس کی مسافت مختصر کر دے) اور اس پر سفر کو آسان کردے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2295)