۔ (۲۲۹۶) عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: کَانَ أَبِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ رضی اللہ عنہ اِذَا أَتَی الرَّجُلُ وَھُوَ یُرِیْدُ السَّفَرَ قَالَ لَہُ: اُدْنُ حَتّٰی أُوَدِّعَکَ کَمَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُوَدِّعُنَا فَیَقُوْلُ: ((اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَأَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ۔)) (مسند احمد: ۴۵۲۴)
سالم بن عبد اللہ سے کہتے ہیں کہ میرے باپ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جب کوئی آدمی سفر کا ارادہ لے کر آتاتو وہ کہتے: میرے قریب ہو جا، تاکہ میں تجھے اس طرح الوادع کہوں، جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں الوداع کہا کرتے تھے،پھر وہ کہتے: میں تیرے دین، تیری امانت اور تیرے اعمال کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2296)