۔ (۲۲۹۷)(وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ قَزَعَۃَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ وَأَرْسَلَنِی فِی حَاجَۃٍ لَہُ: تَعَالَ حَتّٰی أُوَدِّعَکَ کَمَا وَدَّعَنِی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَرْسَلَنِی فِی حَاجَۃٍ لَہُ فَأَخَذَ بِیَدِی فَقَالَ: اَسْتَوْدِعُُُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَأَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ۔ (مسند احمد: ۴۹۵۷)
(دوسری سند) قزعہ کہتے ہیں: سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجا اور کہا: ادھر آؤ تاکہ میں تم کو ایسے الوداع کہوںجیسے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کسی کام کو بھیجتے ہوئے الوداع کیا تھا، پھر انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: میں تیرے دین، تیری امانت اور تیرے اعمال کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2297)