۔ (۲۳۰۵) عَنْ عَلِّی بْنِ طَلْحَۃَ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَرْدَفَہُ عَلٰی دَابَّتِہِ فَلَمَّا اسْتَوٰی عَلَیْہِ کَبَّرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثَـلَاثاًً، وَحَمِدَ اللّٰہَ ثَـلَاثاً، وَسَبَّحَ اللّٰہَ ثَـلَاثاً، وَھَلَّلَ اللّٰہَ وَاحِدَۃً، ثُمَّ اسْتَلْقٰی عَلَیْہِ فَضَحِکَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیَّ فَقَالَ: ((مَا مِنَ امْرِیئٍ یَرْکَبُ دَابَّتَہُ فَیَصْنَعُ کَمَا صَنَعْتُ اِلَّا أَقْبَلَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی فَضَحِکَ اِلَیْہِ کَمَا ضَحِکْتُ اِلَیْکَ۔)) (مسند احمد: ۳۰۵۷)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنی سواری پر بٹھایا ہوا تھا، پس جب آپ سواری پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تو تین دفعہ اللّٰہ اکبر، تین دفعہ الحمد للّٰہ اور ایک دفعہ لا الہ الا اللّٰہ کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور مسکرائے۔ اس کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: جوآدمی بھی اپنی سواری پر سوار ہو اور اس طرح کرے، جس طرح میں نے کیا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اس کی طرف دیکھ کر ہنس پڑتے ہیں، جس طرح میں تیری طرف دیکھ کر ہنس پڑا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2305)