۔ (۲۳۱۱) عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أُمَیَّۃَ أَنَّ حَبِیْبَ بْنَ مَسْلَمَۃَ أَتٰی قَیْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ فِی الْفِتْنَۃِ الْأُوْلٰی وَھُوَ عَلٰی فَرَسٍ فَتَأَخَّرَ عَنِ السَّرْجِ وَقَالَ: اِرْکَبْ فَأَبٰی، فَقَالَ لَہُ قَیْسُ بْنُ سَعْدٍ اِنِّی سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: صَاحِبُ الدَّابَّۃِ أَوْلٰی بِصَدْرِھَا۔)) فَقَالَ لَہُ حَبِیْبٌ اِنِّی لَسْتُ أَجْہَلُ مَا قَالَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَلٰکِنِّی أَخْشٰی عَلَیْکَ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۵۷)
عبد الرحمن بن امیہ کہتے ہیں کہ سیّدناحبیب بن مسلمۃ رضی اللہ عنہ سیّدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، یہ پہلے فتنے کے وقت کی بات ہے، وہ گھوڑے پر سوار تھے، وہ گھوڑے کی زین سے پیچھے ہٹ گئے اور ان سے کہا:سوار ہوجاؤ ، لیکن سیّدنا قیس رضی اللہ عنہ نے (اس مقام پر) سوار ہونے سے انکار کردیا اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا: سواری کا مالک اس کے اگلے حصے پر سوار ہونے کا زیادہ حق دار ہے۔ آگے سے سیّدنا حبیب رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشادسے جاہل نہیں ہوں، لیکن میں تجھ پر( کسی دشمن سے) ڈرتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2311)