۔ (۲۳۲۹) عَنْ نُبَیْحٍ الْعَنَزِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا دَخَلْتُمْ لَیْلًا فَـلَا یَأْتِیَنَّ أَحَدُکُمْ أَھْلَہُ طُرُوقًا۔)) فَقَالَ جَابِرٌ: فَوَاللّٰہِ لَقَدْ طَرَقْنَاھُنَّ بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۱۴۲۴۳)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم رات کو (سفر سے) واپس آ جاؤ تو کوئی بھی رات کو اپنے اہل کے پاس نہ جائے، (بلکہ صبح کا انتظار کرے)۔ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ہم نے بعد میں ان کے پاس رات کو آنا شروع کردیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2329)