۔ (۲۳۴)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ؓ قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ مَثَلَ الْعُلَمَائِ فِی الْأَرْضِ کَمَثَلِ النُّجُوْمِ فِی السَّمَائِ یُہْتَدٰی بِھِمْ فِیْ
ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ، فَاِذَا انْطَمَسَتِ النُّجُوْمُ یُوْشِکُ أَنْ تَضِلَّ الْہُدَاۃُ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۶۲۷)
سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زمین میں اہل علم کی مثال، آسمان میں ستاروں کی سی ہے، اِن علماء کے ذریعے خشکی اور سمندری اندھیروں میں راہنمائی حاصل کی جاتی ہے، جب یہ ستارے مٹ جائیں گے تو جلدی ہی رہنمائی کرنے والے گمراہ ہو جائیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(234)