۔ (۲۳۴۳) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: بَیْنَمَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَسِیْرُ وَحَادٍ یَحْدُو بِنِسَائِہِ فَضَحِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاِذَا ھُوَ قَدْ تَنَحّٰی بِہِنَّ، قَالَ: فَقَالَ لَہُ: ((یَا أَنْجَشَۃُ! وَیْحَکَ اُرْفُقْ بِالْقَوَارِیْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۷۹۱)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل رہے تھے اور ایک حدی خواں، حدی کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں والے اونٹ چلا رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا پڑے، تو وہ تیزی کے ساتھ چلا کر ان کو دُور لے گیا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو فرمایا: انجشہ! تجھ پر افسوس ہے، شیشوں کے ساتھ نرمی کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(2343)