۔ (۲۳۵۶) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَمَعَ عُمَرَ فَکَانَا لَا یَزِیْدَانِ عَلٰی رَکْعَتَیْنِ وَکُنَّا ضُلَّالًا فَہَدَانَا اللّٰہُ بِہِ فَبِہٖ نَقْتَدِی۔ (مسند احمد: ۵۷۵۷)
سیّدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیے، میں نے نہیں دیکھا کہ انھوں نے دو رکعتوں سے زیادہ نماز پڑھی ہو اور ہم تو گمراہ تھے، اللہ تعالیٰ نے ان (محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ذریعے ہمیں ہدایت دی،سو ہم تو ان ہی کی پیروی کرتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2356)