۔ (۲۳۵۷) عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ عَنْ أَبِی السِّمْطِ اَنَّہُ أَتٰی أَرْضًا یُقَالُ لَھَا دَوْمِیْنُ، مِنْ حِمْصَ عَلٰی رَأْسِ ثَمَانِیَۃَ عَشَرَ مِیلًا فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ، فَقُلْتُ لَہُ: أَتُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ؟ فَقَالَ: رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ، فَسَأَلْتُہُ، فَقَالَ: اِنَّمَا أَفْعَلُ کَمَا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَوْ قَالَ: کَمَا فَعَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۸)
جبیر بن نفیر کہتے ہیں: جناب ابو سمط دو مین نامی جگہ پر آئے، جو حمص سے اٹھارہ میل کے فاصلے پر ہے اور وہاں دو رکعت نماز پڑھی۔ میں نے کہا: کیا تو دو رکعت نماز پڑھ رہا ہے؟اس نے کہا: میں نے تو سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ذی الحلیفہ دو رکعت نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، پھر جب میں نے ان سے دریافت کیا تو انھوں نے کہا: میں تو اسی طرح کروں گا جیسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2357)