۔ (۲۳۵۹) عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ وَھْبِ نِ الْخُزَاعِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلَّیْنَا مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الظُّھْرَ وَالْعَصْرَ بِمِنًی أَکْثَرَ مَا کَانَ النَّاسُ وَآمَنَہُ رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۳۴)
سیّدناحارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں ظہر وعصر کی نمازیں دو دو رکعت پڑھیں، حالانکہ اس وقت لوگوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ تھی اور امن بھی بہت تھا۔ ان احادیث کا لب لباب یہ ہے کہ قصر کا تعلق دشمن کے خوف یا صرف جہادی سفر سے نہیں ہے، بلکہ ہر سفر میں قصر نماز پڑھی جائے گی، اس میں امن ہو یا خوف۔
Musnad Ahmad, Hadith(2359)