۔ (۲۳۶۹) عَنْ أَبِی جُحَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالْأَبْطَحِ الْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ (وَفِی لَفْظٍ) الظُّھْرَ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ (زَادَ فِی رِوَایَۃٍ) ثُمَّ لَمْ یَزَلْ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ حَتّٰی أَتَی الْمَدِیْنَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۵۴)
سیّدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ابطح مقام پر عصر کی یا ظہر وعصر دونوں کی دو دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، یہاں تک کہ وہ مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2369)