۔ (۲۳۷۱) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَافَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَقَامَ تِسْعَ عَشْرَۃَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَنَحْنُ اِذَا سَافَرْنَا فَأَقَمْنَا تِسْعَ عَشْرَۃَ صَلَّیْنَا رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ، فَاِذَا أَقَمْنَا أَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ صَلَّیْنَا أَرْبَعًا۔ (مسند احمد: ۱۹۵۸)
سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سفر کیا اور (اس کے دوران مکہ میں) انیس دن قیام کیا، اور دو دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔ سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہی وجہ ہے کہ جب ہم کسی سفر میں انیس دن ٹھہرتے ہیں تو دو دو رکعتیں پڑھتے ہیں، لیکن جب اس سے زیادہ دنوں تک ٹھہرتے ہیں تو چار چار رکعتیں ادا کرتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2371)