۔ (۲۳۸)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ؓ: أَنَّ أھَلَ الْیَمَنِ قَدِمُوْا عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ فَقَالُوْا: ابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا یُعَلِّمُنَا، فَأَخَذَ بِیَدِ أَبِیْ عُبَیْدَۃَ بْنِ الْجَرَّاحِؓ فَأَرْسَلَہُ مَعَہُمْ فَقَالَ: ((ھٰذَا أَمِیْنُ ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۸۲۰)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ یمن کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ہمارے پاس ایسا آدمی بھیجیں، جو ہمیں دین کی تعلیم دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو عبیدہ بن جراح ؓکا ہاتھ پکڑا اور ان کو ان کے ساتھ بھیجا اور فرمایا: یہ اس امت کا امین ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(238)