۔ (۲۳۹۳) عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ کَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الصَّلَاتَیْنِ: الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ اِذَا غَابَ الشَّفَقُ، قَالَ: وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَجْمَعُ بَیْنَہُمَا اِذَا جَدَّبِہِ السَّیْرُ، وَفِی رِوَایَۃٍ: اِذَا جَدَّبِہِ الْسْیْرُ اِلٰی رُبُعِ اللَّیْلِ أَخَّرَھُمَا جَمِیْعًا۔ (مسند احمد: ۴۴۷۲)
امام نافع کہتے ہیں: جب سرخی غائب ہو جاتی تو سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ مغرب و عشاء کو جمع کر کے ادا کرتے اور کہتے: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چلنے میں جلدی ہوتی تو ان دونمازوں کو جمع کر لیتے تھے۔ ایک روایت میں ہے: جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کے چوتھائی حصے تک چلنے میں جلدی ہوتی تو ان دو نمازوں کو مؤخر کر لیتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2393)