۔ (۲۴۰۹) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَصَلَّی الظُّہْرَ فِی الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَبَعْدَھَا
رَکْعَتَیْنِ، وَصَلَّی الْعَصْرِ أَرْبَعًا وَلَیْسَ بَعْدَھَا شَیْئُ، وَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثَـلَاثًا وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَصَلَّی الْعِشَائَ أَرْبَعًا، وَصَلَّی فِی الْسَّفَرِ الْظُّہْرَ رَکْعَتَیْنِ وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَالْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ وَلَیْسَ بَعْدَھَا شَیْئُ، وَالْمَغْرِبَ ثَـلَاثًا وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَالْعِشَائَ رَکْعَتَیْنِ وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۵۶۳۴)
سیّدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر وحضر میں نماز پڑھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضر میں ظہر کی نماز چار رکعات پڑھی اور اس کے بعد بھی دو رکعتیں ادا کیں، نماز عصر چار رکعات ادا کی او راس کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھی، نمازمغرب کی تین رکعات اور اس کے بعد دو رکعات ادا کیں اور عشاء کی چار رکعات پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں ظہردو اور اس کے بعد بھی دو رکعات پڑھیں، عصر کی نماز دو رکعات ادا کیں اور اس کے بعد مزید کوئی نماز نہیں پڑھی، نماز مغرب کی تین رکعات اور اس کے بعد دو رکعتیں ادا کیں اور عشاء کی دو اور اس کے بعد مزید دو رکعات پڑھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2409)