۔ (۲۴۱۶) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ یُصَابُ بِبَلَائٍ فِی جَسَدِہِ اِلَّا أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْمَلَائِکَۃَ الَّذِیْنَ یَحْفَظُوْنَہُ فَقَالَ: اُکْتُبُوا لِعَبْدِی کُلَّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ مَا کَانَ یَعْمَلُ مِنْ خَیْرٍ مَا کَانَ فِی وِثَاقِی ۔ (مسند احمد: ۶۴۸۲)
سیّدناعبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے جس کو بھی کوئی جسمانی تکلیف لاحق ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کرنے والے فرشتوں سے کہتا ہے: میرا بندہ دن اور رات میں خیر و بھلائی کے جو کام کرتا تھا، تم وہ لکھتے جاؤ، جب تک یہ میری بندھن میں رہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2416)