۔ (۲۴۱۷) عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ بِیَ النَّاصُوْرُ فَسَأَلْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الصَّلَاۃِ، فَقَالَ: ((صَلِّ قَائِمًا فَاِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِداً، فَاِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلٰی جَنْبٍ۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۵۷)
سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے ناسور کی بیماری تھی، اس لیے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز کے بارے میں سوال کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کھڑے ہو کر نماز پڑھ، اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ لے اور اگر بیٹھ کر بھی استطاعت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھ لیا کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(2417)